ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان: ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے ہلاک

پاکستان: ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے ہلاک

Sun, 12 Feb 2017 21:57:36    S.O. News Service

کراچی 12فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمال مغربی پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ پہاڑی علاقے کے گاؤں میں ہلاک ہونے والے بچے چرواہوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ دونوں کی عمریں نو اور دس برس بتائی گئی ہیں۔جس گاؤں میں دستی بم پھٹا، وہ وادء سوات کے قریب واقع ہے۔ اسی وادی میں سن 2009 کے دوران مولوی فضل اللہ نے انتہا پسندی کی تحریک شروع کر کے وسیع علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ پاکستانی فوج نے اس انتہا پسند تحریک کو کنٹرول کرنے کے لیے آپریشن کیا تھا۔ اسی آپریشن کے دوران فضل اللہ بھاگ کر افغانستان پہنچا تھا اور ابھی تک وہیں روپوش ہے۔یہی فضل اللہ اب پاکستان طالبان گروپ کا سربراہ ہے۔


Share: